23 فروری 2012 - 20:30

گذشتہ روز عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں کے بعد عراقی سکیورٹی فورس نے کامیاب آپریشن کرکے ستتر دہشتگردوں کوگرفتار کیا ہے۔

ابنا: سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسس نے آج بغداد میں متعدد آپریشن کرکے چہتر دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک دہشتگرد صوبہ نینوا میں سکیوریٹی فورسس کےہاتھوں ہلاک اور دوسرا گرفتار ہوا ہے۔

ادھر نینوا میں عراقی فورسس نے گولے بارود سے بھری ایک گاڑی ضبط کرلی ہے۔ یاد رہے گذشتہ روز عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں میں چہتر افراد جان بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ بعض بیرونی حلقے عراق میں دہشتگردی کرواکر نیز عراق کو بدامنی کا شکار ظاہر کرکے بغداد میں آئندہ دنوں میں ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتے ہیں۔

عبدالزھرہ آل ماجد نے کہا ہے کہ شدید حفاظتی انتظامات کے باوجود ہر روز عراق میں دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں جن کا سد باب کرنے کے لئے سکیوریٹی اداروں کونئے طریقہ کار اپنانے ہونگے۔

آل ماجد نے کہا کہ عراق کو آج گھناونی سازشوں کا سامنا ہے اور عراق کے دشمن کرائے کے دہشتگردوں کے ہاتھوں عوام کا قتل عام کرواکر عراقی حکومت کو کمزور ظاہر کرنا چاہتے ہیں اور عراق کے ٹکڑے کرنے کی سازش کو عملی شکل دینے کا ارادہ رکھتے ہيں۔

عراق کے حکام نے کہا ہے کہ جمعرات کے دن کے دہشتگردانہ حملوں میں القاعدہ اور سابق بعث پارٹی کے عناصر ملوث ہیں جو ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق دہشتگردوں کو بعض ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔

ادھر عراق کے وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے بھی القاعدہ کو ان دھماکوں کاذمہ دار قراردیا اور کہا کہ یہ دھماکے ایسے موقع پر ہوئے ہیں جبکہ عراق عرب سربراہی اجلاس کی تیاریاں کررہا ہے۔ عراق میں مارچ کے آخر میں عرب سربراہی اجلاس ہونے والا ہے
.............. 
/169